پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آ گیا

مقدمہ اغوا: ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کے خاندان کی صورتحال

لاہور (زین بابو) ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کی بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغوا کا کیس مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ ان کی اہلیہ کی بہن تہمینہ شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی اہلیہ کو قتل کر کے بیٹی کو کہیں چھپا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

تہمینہ شوکت کی درخواست میں الزامات

تہمینہ شوکت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عثمان حیدر گجر اپنی اہلیہ پر آئے روز تشدد کرتے تھے، اور جب بیٹی اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کرتی تو اسے بھی مارا پیٹا جاتا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق کچھ روز قبل جب انہوں نے اپنی بہن اور بھانجی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد وہ عثمان حیدر کے گھر گئیں لیکن وہاں بتایا گیا کہ دونوں گھر پر موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں 4 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

مبینہ قتل اور دھمکیاں

تہمینہ شوکت کا مزید کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں اطلاع ملی کہ عثمان حیدر گجر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے اور بیٹی کو کسی نامعلوم مقام پر چھپا دیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر وہ معاملہ منظر عام پر لائیں گی تو انہیں بھی سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

پولیس کی تحقیقات

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال بیوی اور بیٹی کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...