سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں، فواد چوہدری
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 001 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی
مقامی صرافہ بازاروں کی قیمتیں
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے کی سطح پر آگئی۔
گذشتہ روز کی قیمتیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے مستحکم تھیں۔








