شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
جرمن سفیر کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
ملاقات میں شرکاء
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ایران، اسرائیل، امریکا جنگ، جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 46روپے کا اضافہ
باہمی تجارتی مواقع
جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوور سیز پاکستانی کے گھر پر چھاپہ، نقدی اور گندم چرانے والے پولیس اہلکار خود مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
چودھری شجاعت حسین کا بیان
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جرمن ٹیکنالوجی شاندار ہے، پاکستان کو جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری اور پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی
سرمایہ کاری کے مواقع
صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جرنیلوں نے کبھی نیشنل سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا، بھارتی تجزیہ کار پراوین سوامی
صنعتی انفراسٹرکچر اور مراعات
انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے، یہاں سرمایہ کاری پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم
قائداعظم بزنس پارک کی معلومات
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 7سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ
وفاقی وزیر کا بیان
اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنی وزارت کے امور سے آگاہ کیا کہ بیرون ممالک ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ جرمنی کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
تعاون کی ضرورت
جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی کا سکل ڈویلپمنٹ میں پاکستان بالخصوص پنجاب کے ساتھ اشتراک موجود ہے۔ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور کئی صنعت کار بھی موجود تھے۔








