27ویں ترمیم، شہبازشریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان
بیان میں وضاحت
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ "آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے"۔
سینیٹرز کی ترمیمی شق
On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted an amendment regarding immunity for the Prime Minister. While I acknowledge their intent in good faith, the proposal was not part of the Cabinet-approved draft. I have…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2025








