انوشکا شرما کی 7 سال بعد فلموں میں واپسی، فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں
انوشکا شرما کی واپسی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کے لئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حسن ایوب کا تجزیہ
فلم کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک سپورٹس بائیوگرافیکل کہانی ہے جو سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلم کا نام 'چکڑا ایکسپریس' ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال
عکسبندی اور ریلیز کی تاریخ
بتایا جارہا ہے کہ فلم کی عکسبندی کئی ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی، تاہم پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔
امکان ہے کہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی اور اس کی تاریخ کا اعلان بھی آئندہ کچھ روز میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا عوام کے لیے ایک اور سہولت فراہم کرنے کا اعلان
فلم میں کردار
فلم میں انوشکا شرما ایک کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔ انوشکا اسی کردار میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی آج کے مطابق حقیقی قدر 243.32 روپے ہے لیکن اسے مصنوعی طریقے سے زیادہ رکھا گیا ہے : اشفاق تولہ
جھلن گوسوامی کی سوانح
جھلن گوسوامی بھارتی کرکٹ ٹیم میں 2002 سے 2022 تک رہیں اور ان کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے 'چکڑا' سے تھا۔
آخری فلم
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم 'زیرو' تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے تھے۔








