این اے 96 ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کو اہم کامیابی مل گئی، پی پی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی کامیابی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو اہم کامیابی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری
پیپلز پارٹی کا امیدوار دستبردار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار لیگی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
بلال چودھری کی امیدواریت
یادرہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96 میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
آزاد امیدواروں کی موجودگی
پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں کھرل اور سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص کھرل نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے جلسے کے دوران ن لیگ کے امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔








