این اے 96 ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کو اہم کامیابی مل گئی، پی پی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی کامیابی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو اہم کامیابی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتانی مٹی کی نہیں ممدانی کی کہانی۔۔۔ لیڈر اُجلا ہو اور عوام پیچھے ہوں تو ہر دیوار گر جاتی ہے۔۔۔ ستمبر ستمگر ہوا کرتا تھا، ہم نے نومبر میں میدان سجا لیا
پیپلز پارٹی کا امیدوار دستبردار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار لیگی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا پی آئی اے کی ملازمہ کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
بلال چودھری کی امیدواریت
یادرہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96 میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
آزاد امیدواروں کی موجودگی
پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں کھرل اور سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص کھرل نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے جلسے کے دوران ن لیگ کے امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔








