آل پارٹیز کانفرنس ایوان صدر میں: فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا
اخباری رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے پی سی کا آغاز مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے تلاوت کلام سے کیا گیا۔
شرکاء کی فہرست
تقریب میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف موجود ہیں۔ اے پی سی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، عبدالغفور حیدری، صدر اے این پی ایمل ولی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی شریک ہیں۔