نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقبال کے خود انحصاری اور نظم و ضبط کے نظریات پاکستان اور مسلم دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں: اسحاق ڈار
ترمیم کے حوالے سے صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک سوال ’’ترمیم کے حوالے سے کوئی ڈیڈلاک موجود ہے؟‘‘ کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سب اچھا ہے، کوئی بری خبر نہیں۔ ووٹنگ کے عمل کیلئے پارٹیوں نے مشاورت کرنی ہوتی ہے، مشاورت پہلی بار نہیں، ہمیشہ ہوتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مطلوبہ تعداد پوری ہوگی تو ہی ووٹنگ ہوگی۔ پارلیمنٹ میں رونقیں لگی ہیں، کوئی ڈیڈلاک نہیں، نائب وزیراعظم قائدایوان ہیں، اس لئے ان کے پاس آئے ہیں، پارٹیوں کو نمبر پورے کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوتی ہے۔
ماضی کی ووٹنگ کا حوالہ
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پچھلی بار تو رات 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 18ویں ترمیم سے چل رہا ہے۔ ایک سوال ’’حکومت کے پاس نمبر کتنے ہیں؟‘‘ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔








