لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارٹی ہدایت کی خلاف وزری پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس کے تحت رکن قومی اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ:100 انڈیکس 216 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 453 پر بند
الیکشن کمیشن کو آگاہی
قومی اسمبلی سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عادل خان بازائی کی نشست 262 خالی قرار دی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن کی ایک ڈیری سے 10 کروڑ روپے مالیت کا پنیر چرالیا گیا
آئینی بنیاد
خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازائی کی نشست خالی رکھی جائے۔ پارٹی سربراہ نواز شریف نے عادل خان بازائی کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔ واضح رہے کہ عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ ) سے منتخب ہوئے تھے۔
بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی
بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی پر ریفرنسز دائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ممبر نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، رکن قومی اسمبلی حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے، لہٰذا ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔