عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت کے امن جرگے میں شرکت کا اعلان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی حکومت کے امن جرگے میں شرکت کا اعلان کر دیا, جرگے میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد شریک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی صدر مملکت کو رحم کی اپیل کے لیے اہم قانونی تقاضا پورا کر لیا گیا
میاں افتخار حسین کی گفتگو
میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہم ہر فورم پر تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ 12 نومبر کے امن جرگے میں عوامی نیشنل پارٹی اپنے اصولی مؤقف کے ساتھ شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفد کی تجاویز
انہوں نے کہا کہ وفد جرگے میں صوبے کے امن، استحکام اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ایک اصولی موقف رکھتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم اپنے موقف اور نظریئے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔
امن کے قیام کے لیے قربانیاں
اپنی سرزمین پر قیام امن کے لئے ہماری قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے امن اور حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ امن کے قیام، صوبائی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کا صوبائی حکومت کے امن جرگے میں شرکت کا اعلان
جرگہ میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد شریک ہوگااے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے، میاں افتخار حسین
صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہم ہر فورم پر تعمیری… pic.twitter.com/5PJGKx8V6J— Awami National Party (@ANPMarkaz) November 10, 2025








