سری لنکا کے خلاف پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے: شاہین آفریدی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کی صورتحال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے پاکستان کے لئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف
کپتان شاہین شاہ آفر یدی کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے۔ اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی فوج کی کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد کردی
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم میں ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان کا عزم
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا کا کہنا تھا کہ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔








