وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کی ملاقات
پاکستان پویلین کا افتتاح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کوپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کاپ 30 کانفرنس میں پاکستان پویلین قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا مطالبہ
ماحولیاتی اقدامات پر گفتگو
جاسنڈا آرڈرن نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر ڈاکومینٹری بھی دیکھی۔ جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب حکومت کے ماحول دوست اقدامات اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن (Dame Jacinda Ardren) نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تنظیمی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، قرار داد میں وفاقی حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا ۔۔؟ جانیے
ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جاسنڈا آرڈرن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختصر وقت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جرأتمندانہ اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاسنڈا آرڈرن کے بطور وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ کے ہمراہ دیگر شخصیات
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر حیات اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔








