میری تو سٹی ہی گم ہو گئی، کوشش کے باوجود کوئی نقص نہ نکال سکا، ماڈل ریلوے کے سیٹ یورپ اور امریکہ کے تقریباً سب شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں

مصنف کی تحریر

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 306
یہ سارا نظام خودکار ہے اور ایک کمپیوٹر ہی اس کی نگہبانی کرتا ہے۔ گھوم گیا نا آپ کا دماغ بھی یہ سن کر؟ میں نے اس سے ملتا جلتا اور تقریباً اتنا ہی پیچیدہ نظام ہالینڈ کے شہر ہیگ میں دیکھا تھا اور میری تو سٹی ہی گم ہو گئی تھی۔ اتنی باریکی اور نفاست سے سب کچھ بنایا گیا تھا کہ میں کوشش کے باوجود اس میں کوئی نقص نہ نکال سکا۔ اس قسم کے ماڈل ریلوے کے سیٹ یورپ اور امریکہ کے تقریباً سب شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

حصہ ہشتم: متفرقات و عمومیات

باب 1: پاکستان ریلوے کے ماتحت ادارے

ریلوے کا نظام بہت وسیع و عریض اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ اس کو مکمل طور پر سمجھنا انتہائی دشوار ہوتا ہے۔ یہ محض چند افراد کے مل جل کر کچھ گاڑیوں کو پٹری پر دوڑانے دینے کا نام نہیں ہے، بلکہ اس سارے نظام کو کامیابی سے چلانے کے لیے اس میں ان ہزاروں لاکھوں ملازمین کی محنت بھی شامل ہوتی ہے جو مختلف ذیلی اداروں میں دن رات محنت کرتے ہیں۔ یہ پس منظر میں رہ کر مصروفِ عمل ہوتے ہیں اور محکمے کے لیے ان کی خدمات کے بارے میں تو اکثر لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا۔ اس باب میں ہم ان محکموں کے بارے میں ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔

ریلوے کے محکمے کی تنظیم

عموماً ریلوے کے محکمے کو 3 بڑے فعال شعبہ جات میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سب سے پہلا آپریشن یعنی شعبہ عملیات (Operations) ہے، جس کے ذمے گاڑیوں کو کامیابی اور حفاظت سے رواں دواں رکھنا ہوتا ہے۔
ذمہ داریوں کے لحاظ سے کسی بھی ریلوے نظام کا آپریشن ڈیپارٹمنٹ سب سے بڑا متحرک اور اہم جز ہوتا ہے جن کو بیک وقت مختلف اقسام کی کئی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے اور یہ ریلوے کے نظام میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اختیارات کو مؤثر بنانے کے لیے اسے مزید ذیلی شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کا عملہ ہوتا ہے جو سول انجینئرنگ کہلاتا ہے، اس کی ذمہ داریوں میں ریلوے کی نئی پٹریوں، پل اور عمارتوں وغیرہ کی ڈیزائننگ، تعمیر اور مناسب دیکھ بھال شامل ہوتی ہے۔

سگنل اور مواصلاتی نظام

آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ایک اور ذیلی مگر انتہائی اہم شعبہ سگنل اور مواصلاتی نظام کا ہوتا ہے جو حسب ضرورت سگنل کے نظام کی تنصیب کرتا ہے اور اس کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ٹیلی مواصلات والے بھی اپنا کام جاری رکھتے ہیں اور ان کے ذمے سارے اسٹیشنوں اور ریلوے کے مکمل مواصلاتی نظام کی تنصیب اور دیکھ بھال ہوتی ہے۔ ریلوے کی جگہ جگہ بکھری ہوئی املاک کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنے والا محکمہ بھی آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہوتا ہے۔ ریلوے کے تحت بننے والے تمام نئے منصوبوں کے ڈیزائن کا شعبہ بھی اس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...