پنجاب میں سموگ کا راج، لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
پنجاب میں آلودگی کی صورت حال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ارب ڈالر کی خفیہ تجارت کیسے ہو رہی ہے؟
ایئر کوالٹی انڈیکس کی تفصیلات
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ کا اے کیو آئی 855، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 742، ماڈل ٹاؤن 682، اور ساندہ روڈ کا 618 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
موسمیات کی رپورٹس
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا، اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
دیگر شہروں کی صورت حال
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورت حال خراب ہے؛ بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 620 تک پہنچ گیا، ملتان میں 571، فیصل آباد 418، اور گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 340 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں 97 افراد ڈوبنے کے بعد وارننگ جاری
بھارتی دارالحکومت کی صورت حال
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، جہاں اے کیو آئی 761 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین کی تجاویز
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔








