کراچی ؛ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
پولیس کی ابتدائی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شوہر کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ بیوی کی لاش زمین پر پڑی تھی۔
پڑوسیوں کا بیان
پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی میں ناچاقی معمول تھی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔








