The Luckiest Woman Winning 500 Prizes in a Year Through Lottery
خوش قسمت جاپانی خاتون
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان کی خوش قسمت ترین سمجھی جانے والی خاتون جو ایک سال میں 500 بار ریفل یا قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سچ کو کبھی بھی چھپایا نہیں جا سکتا، اپنی ذات سے محبت کیلئے صرف باطنی طمانیت درکار ہے دوسروں کی خوشنودی کی قطعی ضرورت نہیں
لکی کوئین کا لقب
کانائی ہرایاما نامی خاتون نے ایک سال میں قرعہ اندازی کے ذریعے 70 ہزار ڈالرز کے قریب مالیت کے انعامات جیتے اور اب انہیں "لکی کوئین" کی عرفیت سے جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے
ٹی وی شو میں کامیابی کا راز
ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے اپنی اس کامیابی کا راز بتایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا 50 فیصد سے زیادہ سامان قرعہ اندازی سے جیتے جانے والے انعامات پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دوسرا دور صدارت اور مشرق وسطیٰ
آن لائن قرعہ اندازی کا رجحان
جاپان میں کاروباری اداروں کی جانب سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کا سلسلہ کافی عام ہے اور یہ ایک موثر مارکیٹنگ حکمت عملی تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادلے کا بدلہ: چالان کرنے پر لیسکو اہلکار نے وارڈن کی بجلی کاٹ دی
مختلف جیتے گئے انعامات
کانائی ہرایاما نے بتایا کہ وہ متعدد چیزیں جیسے پتیلیاں، کپ، بچوں کے کھلونے اور دیگر بہت کچھ اس طرح جیت چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ متعدد مہنگی اشیا جیسے ایک لاکھ جاپانی ین کا واٹر پیوریفائر بھی جیت چکی ہیں۔ مگر سب سے قیمتی انعام 40 لاکھ ین مالیت کی گاڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا، لاشیں برآمد، ملزم گرفتار
کامیابی کے راز
خاتون کے مطابق آن لائن انعامات جیتنے کے حوالے سے ان کی کامیابی کا راز مختلف حکمت عملیوں میں چھپا ہوا ہے۔ سب سے پہلے تو وہ قرعہ اندازی کے لئے رجسٹریشن کو ہر ممکن حد تک تاخیر سے کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں طے شدہ مدت کے آخر میں نام کا اندراج کرانے سے جیتنے کا موقع بڑھتا ہے۔
ریفلز میں رجسٹریشن کی حکمت عملی
اسی طرح سال کے شروع اور آخر میں ریفلز میں رجسٹریشن سے کامیابی کا امکان بڑھتا ہے کیونکہ اس وقت کم لوگ ایسا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہر صبح 6 بجے اٹھ جاتی ہیں اور اپنے خاندان کے لئے ناشتہ تیار کرکے مختلف ریفلز کے بارے میں سرچ کرتی ہیں۔ روزانہ اوسطاً 4 گھنٹے وہ اس کام کے لئے وقف کرتی ہیں۔