27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ صرف گولی بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے: چودھری شجاعت

27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری

سیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم واپس سینیٹ میں جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ممبئی میں فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے ؟ حیران کن انکشاف

سینیٹ کی دوبارہ منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس کے مطابق ملک میں ایک آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے جبکہ صدر پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گا اور آرمی چیف کا عہدہ ختم کر کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون کا اجلاس میں کردار

گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی تھی جس پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بحث بھی کی گئی تھی。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...