بیرسٹر سیف نے علی امین کی ‘گمشدگی’ کو حکمت عملی قرار دیا

علی امین گنڈاپور کی 'گمشدگی' کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے علی امین کی ’گمشدگی‘ کو حکمت عملی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
حکمت عملی یا حقیقت؟
جیو نیوز کے مطابق بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھا کہ علی امین چھپا نہیں تھا بلکہ یہ وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں کہ علی امین گنڈاپور اسٹیبلمشنٹ سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ
قانونی حیثیت اور حملے کا دفاع
انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جیل میں ہوتیں؟ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا بہانہ بنا کر کے پی ہاؤس پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد محسن نقوی کھل کر بول پڑے، ساری کہانی سنا دی
قانونی کارروائی
بیرسٹرسیف نے بتایا کہ کے پی ہاؤس پر حملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور دیگر وکلا کو قانونی کارروائی کے لیے بتا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے انتخابات میں نواز شریف پھر وزیراعظم بن گئے، انہوں نے بڑے سیاسی قرینے سے بے نظیر بھٹو کو ہم خیال بنایا اور آئین سے 58ٹو بی کا خاتمہ کر دیا.
فوج اور پی ٹی آئی کے تعلقات
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کی قدر کرتے ہیں اور ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے جس پر فوج سے تصادم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فوج بلانے کا مقصد ہی فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا تھا۔
علی امین گنڈاپور کی واپسی
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔