وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
موسمِ سرما کی پہلی بارش
مظفر آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
کلاؤڈ برسٹ کا اثر
دوسری جانب 14 اگست کو نالہ جاگراں میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ سیاحتی مقام کنڈل شاہی واٹر فال اور کٹن جاگراں سمیت 25 ہزار سے زائد آبادی کو ملانے والے رابطہ پل اور سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت سے مطالبات
متاثرہ دیہات کے رہائشیوں نے حکومتِ آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر رابطہ پلوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔








