پاکستان کے اٹارنی جنرل قومی اسمبلی میں موجود اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی نگرانی کر رہے ہیں، صحافی اعزاز سید
آئینی ترمیم کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان ایوان کے اندر وفاقی وزرا احسن اقبال اور بلال اظہر کیانی کے درمیان بیٹھے ہیں۔
اٹارنی جنرل کی موجودگی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق وہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں مگر ووٹ نہیں دے سکتے۔ بظاہر اٹارنی جنرل آئینی ترمیم کی منظوری کی نگرانی کررہے ہیں۔
آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان ایوان کے اندر وفاقی وزرا احسن اقبال اور بلال اظہر کیانی کے درمیان بیٹھے ہیں۔ قانون کے مطابق وہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں مگر ووٹ نہیں دے سکتے۔ بظاہر اٹارنی جنرل آئینی ترمیم کی منظوری کی نگرانی کررہے…
— Azaz Syed (@AzazSyed) November 12, 2025








