وزیرداخلہ محسن نقوی: چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو دینے کا سخت جواب

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگرد حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے، دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر
چینی سفیر سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی محبت میں گرفتار ہونے کے باوجود حسرت رہی کہ سمجھ سکوں سپیکر پر کیا کہا جاتا ہے؟ صرف یہ سمجھ آتا ہے ”آ رہی ہے“ یا ”جا رہی ہے“
دھماکے میں جاں بحق افراد کے حوالے سے افسوس
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ چینی سفیر، حکومت اور جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
پاکستانی عوام کی یکجہتی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں وزرا کے غائب رہنے پر ڈپٹی سپیکر کا ایوان نہ چلانے کا اعلان
تحقیقات اور سزا
وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات یقینی بنا کر سانحہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پاک دوستی پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی خود کو دی گئی وارننگ: انصار عباسی کے سوالات تحریک انصاف کے احتجاج پر
دشمن کی سازش
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ بزدل دشمن کی اس سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ پاکستان کی ترقی کےلیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
حملے کی نوعیت
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے، دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔