مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا 26-2025ء کیلئے 5335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

لازمی کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا۔ حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حامل شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔ انفرادی، ادارہ جاتی اور سیکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن و کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا اعتراف: منشیات کے استعمال سے حد سے باہر نکل جانے کا تجربہ

نیا حکم نامہ جاری

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، محکمہ داخلہ نے انفرادی اور سیکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات فوری طور پر کالعدم قرار دے دیئے ہیں۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے مارچ تا نومبر کمپیوٹرائزڈ کیے گئے اسلحہ لائسنس کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو فارم نہیں پلاٹ بھی دیں گے : صدر فاﺅنڈرز گروپ آصف بٹ کا اہم اعلان

غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم

پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے اور ڈی ویپنائزیشن مہم کے لیے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے مفصل رپورٹس 13 نومبر کی شام تک طلب کی گئی ہیں۔ تمام اضلاع سے مارچ تا نومبر موصول ہونے والی درخواستوں اور جاری کردہ حکم ناموں کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

کمپیوٹرائزیشن کا گزشتہ عمل

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قبل ازیں محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا۔ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ محکمہ داخلہ نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...