جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ کا ممکنہ ترقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل الیکٹرک مرسڈیز جی واگن اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب
عشائیہ کی تقریب
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے۔ عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑی کمپنیاں اور خاص وجوہات جنہوں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو تاریخی عروج پر پہنچایا
ریٹائرمنٹ اور ممکنہ عہدے کا اضافی دورانیہ
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں، مگر آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں ان کے عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔
نئی آئینی عدالت کے قیام کا پس منظر
خیال رہے کہ 27 ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جگہ آئینی عدالت قائم ہوگی۔








