سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا اعلان
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو آگاہ کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل 15 نومبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ تباہی کا سبب بنے گا :سینیٹر علی ظفر
دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 15 نومبر تک سرکاری عازمین کو اپنے حج واجبات کی دوسری قسط لازمی جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کرنا ہو گی تاکہ ان کی درخواستیں منسوخ نہ ہوں۔
بینکوں کے اوقات کار
15 نومبر بروز ہفتہ کو بھی نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے واجبات بروقت جمع کروا کر رسید حاصل کریں تاکہ حج کی روانگی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔








