ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے دوسری شادی کر لی

عمیر جیسوال کی نئی شادیاں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی۔

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر دلہا بنے اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا۔ انہوں نے قرآن شریف کی ایک آیت بھی لکھی جس کا مفہوم ہے کہ 'آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے'۔ گلوکار عمیر نے دوسری شادی کس کے ساتھ کی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ان کی اس پوسٹ پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

پہلی شادی اور علیحدگی

واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی۔ دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، مگر گزشتہ سال دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم ہوئیں جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائلز سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے بعد رواں سال جنوری میں عمیر اور ثنا کی علیحدگی کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ثنا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبر سامنے آئی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...