مجھ پر گھٹیا الزام لگانے والوں کے پیر کانپ رہے ہیں لیکن میں بتا دوں نہ میرا کپتان جھکا ہے اور نہ ہی اس کا کھلاڑی جھکے گا، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے جس دن وزیر اعلیٰ کے لیے میرا نام نامزد ہوا، اسی دن سے میرے خلاف پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں، گھٹیا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ یہ مجھ سے ڈرے ہوئے ہیں، ان کے پیر کانپ رہے ہیں لیکن میرا واضح پیغام ہے: نہ میرا کپتان آپ کے سامنے جھکا ہے نا ہی کپتان کا یہ سپاہی آپ کے سامنے جھکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی دکان پر کام کرنے والے بچے کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی، پھر کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف
تیمر گرہ میں جلسہ
تیمر گرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مائنڈ سیٹ جو 78 سال سے پختونوں کا خون چوس رہا ہے، انہوں نے جرگے کے لوگوں کو اٹھا کر ثابت کیا کہ یہ دہشت گردی خود ساختہ ہے۔ یہاں امن ان کی مرضی سے نہیں آ رہا، اس لئے انہوں نے بےغیرتی کی۔ امن جرگہ ختم ہونے کے بعد پاکستان پر قابض ظلموں نے ہمارے دو مہمانوں کو اغوا کر لیا، جو ابھی تک لا پتہ ہیں۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا مسئلہ
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو خود ساختہ دہشت گردی کو لایا گیا ہے اس سے صرف معصوم شہریوں کے جنازے نکل رہے ہیں۔ کاروبار اور معیشت کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔ لیکن پختون کبھی جھکتا نہیں ہے، کبھی ڈرتا نہیں ہے۔ پختون اپنے حق کیلئے لڑتا بھی ہے، مرتا بھی ہے لیکن کبھی سر نہیں جھکاتا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر نے شرکت کی اور ایک ہی مطالبہ کیا کہ ہمیں امن چاہیے۔
جس دن سے وزیر اعلیٰ کے لیے نام آناؤنس ہوا ہے آپ میرے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، گھٹیا الزامات لگاتے ہیں میرا آپ کو واضح پیغام ہے: نہ میرا کپتان آپ کے سامنے جھکا ہے نا ہی کپتان کا یہ سپاہی آپ کے سامنے جھکے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
pic.twitter.com/1hXXjLMS54— PTI (@PTIofficial) November 15, 2025








