Provisional Orders Issued for Khyber Pakhtunkhwa Assembly Members Arrested During Protests

پشاور کی سیاسی صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے سپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن اسمبلی انورزیب کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا یوکرین کو روس کے خلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دینا: جنگ کے منظرنامے میں کس طرح تبدیلی آئے گی؟
پروڈکشن آرڈرز کا مقصد
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر آئی جی اسلام آباد، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری کو ارسال کیے جس میں دونوں اراکین کو بدھ 8 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کیلیے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں شرکت کی ہدایت
پروڈکشن آرڈر میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی لیاقت علی اور انورزیب کی اسمبلی کے پانچویں سیشن کی ہر نشست میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔ دونوں اراکین اسمبلی کو ہر نشست کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے جو نشست کے اختتام پر انھیں واپس پولیس کے حوالے کریں گے۔