نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
حلف برداری کی تقریب
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
شرکاء کی تفصیلات
فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
داخلے میں رکاوٹیں
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور گورنر جی بی مہدی شاہ کو ایوان صدر کے گیٹ پر روک لیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو بھی ایوان صدر کے گیٹ پر روک لیا گیا۔








