ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو گذارش کی تھی کہ چند دن حسب ِ توفیق صدقہ دیتے رہیں اور کوشش کریں کہ کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ ہو، ورنہ اُلٹی بَلا گلے پڑ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
برج ثور
سیارہ زہرہ: 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے جذباتی پن اور غصے کا شکار ہیں، وہ اس سے باہر نکلیں اور ان دِنوں جس قدر ممکن ہو اپنے روزگار کا بندوبست کریں، اس میں توجہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کو حملہ کرنے سے کس نے روکا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد: 21 مئی سے 20 جون
آپ ہر ایک پر اعتبار نہ کیا کریں، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس وقت آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوئی ہے جو آپ کو بےوقوف بنا رہا ہے، خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر توانائی ناصر شاہ سے قونصل جنرل کی ملاقات
برج سرطان
سیارہ چاند: 21 جون سے 20 جولائی
کسی پرانے کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوسکتا ہے اور انشاءاللہ آپ کی مشکل کا حل بھی اب سامنے ہوگا، فکر ن کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی سابق شوہر کے ساتھ پرانی ویڈیو وائرل، نئی بحث چھڑ گئی
برج اسد
سیارہ شمس: 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جو فائدہ ملنا ہے، انشاءاللہ، غیبی انداز سے خودبخود مل جائے گا۔ بلاوجہ کسی چیز کے پیچھے بھاگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، توکل پر یقین رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص، کم عمر بچوں اور طالب علم میں ویپ کا نشہ عام ہونے لگا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد: 22 اگست سے 22 ستمبر
دن بدن صورتحال بحکم اللہ آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے، آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس میں فائدہ حاصل ہوگا اور ایک بند راستہ بھی کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو واہگہ بارڈر کے تصور سے پار کیا تو انڈین آرمی والے میرے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے، آرمی کا ٹرک مجھے کسی نامعلوم جگہ لے جانے کیلئے کھڑا تھا۔
برج میزان
سیارہ زہرہ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو معلوم نہیں ہے کہ ان دِنوں آپ ضرورت سے زیادہ وہم کر رہے ہیں۔ آپ کو اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے، کچھ خراب نہیں، سب اچھا ہے ماسواء صحت کے خانے کے۔
یہ بھی پڑھیں: شاپنگ کیلئے مخصوص ’’ڈرون کارٹ‘‘ متعارف
برج عقرب
سیارہ مریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں، وہ اپنا صدقہ دیں اور ذرا کم بولا کریں۔ اس طرح پکڑ میں جلد آجاتے ہیں۔ آپ کو اندرون خانہ سازش نے مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کر دیئے
برج قوس
سیارہ مشتری: 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی دشمنی کا شکار ہیں یا حسد کا، انشاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ بھی آج بحکم اللہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، مختلف واقعات میں 144 افراد زخمی
برج جدی
سیارہ زحل: 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جو بھی فیصلہ لینا ہے، پھر سختی سے اُس پر قائم بھی رہنا ہے۔ آپ نے لاپرواہی سے کام نہیں لینا اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی کوشش لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس ؛26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دلچسپ ریمارکس
برج دلو
سیارہ زحل: 20 جنوری سے 18 فروری
اندرون خانہ شدید قسم کی چالوں کا شکار ہیں۔ اب کس پر اعتبار کریں؟ سب کچھ تو دوسروں کو معلوم ہے آپ کا۔ آئندہ کےلئے توبہ کر لیں اور منظر عام سے ہٹ جائیں کچھ دن۔
برج حوت
سیارہ مشتری: 19 فروری سے 20 مارچ
وقتی پریشانی یا رکاوٹ تو ہے، لیکن فکر مند ہونے کی بات نہیں ہے۔ اللہ ہے نا، وہ آپ کی ساری پریشانیاں دور فرما دے گا، اُس مقام سے عطا کرے گا جہاں پر گماں بھی نہ تھا۔








