پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن: 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

پاک بحریہ کا منشیات کے خلاف بڑا آپریشن

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹر کا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ

آپریشن کی تفصیلات

پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق، انسداد منشیات کا یہ آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں انجام دیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دل کے عارضے میں مبتلا معصوم زینب سے رابطہ، ذمہ داری اٹھالی، آپریشن آج متوقع

سعودی عرب کی معاونت

بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، مشکوک ماہی گیر کشتی پر کاروائی کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی۔

پاک بحریہ کا عزم

پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کے مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...