اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں، قاسم خان
قاسم خان کی پھوپھیوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان شرکت کرے گا، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
ایکس پر قاسم خان کا بیان
ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا: "گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔"
خواتین پر حملے کی مذمت
انہوں نے مزید کہا: "بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو خاموش کر سکے گا جو انصاف کے لئے کھڑی ہے۔"








