سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد سردی کا آغاز ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا سینٹر ڈیفنس کا دورہ
اسلام آباد اور گردونواح کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکنگ آئل کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیئے
خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بارش
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے مفتی اعظم مقرر۔
پنجاب میں موسم کی صورت حال
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈی جی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں پہاڑوں کے درمیان چلتی ٹرین، ایسے حسین مناظر کے آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں
بلوچستان کے حالات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی
گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے。








