ہمیں حکومت کی خواہش نہیں، بس ہمارا آئین واپس کر دیں ورنہ پھر ہم عوام منظم کریں گے، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہمیں حکمرانی ضرورت نہیں، ہمارا آئین اصل شکل میں واپس کر دو، ورنہ گلیوں، محلوں، مساجد، امام بارگاہوں میں جائیں گے، عوام کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، تم بھی نہیں ٹھہر سکو گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائنوسارز کی آواز کیسی ہوتی تھی؟ فلمی تاثر غلط ثابت ہوگئے
بنی گالہ میں ملاقات
بنی گالہ میں عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو خطرہ ہے کہ عمران خان جیل سے نکل کر لوگوں کو مارے پیٹے گا تو اس کی ضمانت دیں گے، لیکن شرط ہے پاکستان کو شریف انسانوں کا جمہوری ملک بنائیں، ایک اچھا سوشل کنٹریکٹ دینا ہو گا، کسی صوبے نے نئے آئین کا مطالبہ کیا تو بحران شدید ہو جائے گا۔
انسانی حقوق اور جہاد
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ سب سے افضل جہاد ظالم حکمران کے خلاف کھڑا ہونا ہے، اگر ہم پر کوئی بیرونی فوج مسلط ہوتی تو انھوں نے بھی یہی جبر کرنے تھے جو آج ہو رہے ہیں۔
*ہمیں حکمرانی ضرورت نہیں، ہمارا آئین اصل شکل میں واپس کر دو، ورنہ گلیوں، محلوں، مساجد، امام بارگاہوں میں جائیں گے، عوام کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، تم بھی نہیں ٹھہر سکو گے۔ محمود خان اچکزئی* pic.twitter.com/tofI20AZM9
— Sheikh saira sahiba (@ChotiSheikhni) November 19, 2025








