کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد، ملزم گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن نے ائیر پورٹ پر ایک مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اپنی ہی دنیا میں رہتا ہے اور کسی کے کنٹرول میں نہیں – روح افزا کے خلاف ویڈیو بنانے پر عدالت کی بابا رام دیو پر اظہار برہمی
متعلقہ معلومات
ترجمان کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کی اور وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس، ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ابتدائی تفتیش
ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا اور اس کے لیے فی کس ڈھائی لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔
قانونی کارروائی
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس سے متعلق حکام کو مطمئن نہیں کرسکا، جسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفنکنگ سرکل منتقل کیا گیا ہے.








