18 قیراط سونے سے بنا کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت
نیویارک میں منفرد بولی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں لگی ایک منفرد بولی، 18 قیراط سونے سے تیار کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور: کچے میں پولیس آپریشن، ہنی ٹریپ کے ذریعے مغوی بنایا گیا نوجوان بازیاب
کموڈ کی تفصیلات
خبر ایجنسی کے مطابق سونے سے بنا کموڈ اطالوی وژیول آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے تیار کیا ہے۔ بولی میں سونے سے تیار کموڈ امریکا کے مشہور برانڈ نے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
ٹوائلٹ کی تاریخ
میڈیا رپورٹ کے مطابق 223 پاؤنڈ وزنی یہ ٹوائلٹ 2016 میں تیار کیا گیا تھا اور رواں ماہ اسے بریور بلڈنگ میں نصب کیا گیا، جہاں لوگوں کو نیلامی سے قبل اسے انفرادی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔
کیٹیلان کی تخلیقات
یہ سنہرا ٹوائلٹ کیٹیلان کی بنائی گئی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔








