متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث ریڈ اور یلو الرٹ جاری
شدید دھند کا الرٹ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابی کو قتل کردیا، لاش کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر روح کانپ اٹھے
موسمی حالات کی پیشگوئی
موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے اعلان کیا کہ 20 نومبر کی صبح 10:30 بجے تک دھند کے حالات مزید کم ہونے کی توقع ہے۔
#تنبيه #ضباب #المركز_الوطني_للأرصاد #Alert #Fog_Alert #NCM pic.twitter.com/JUqAADM4LG
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) November 20, 2025
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ابوظہبی کے حالات
ابوظہبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا۔
ڈرائیورز کے لئے ہدایت
اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی ہے کہ حدِ رفتار سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔








