سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
خوارج کی ہلاکتیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کردیا
کارروائی کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
مزید ہلاکتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق، لکی مروت میں 2 اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی کو بھی ہلاک کیا گیا۔ تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، اور ان علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن کا آپریشن جاری ہے۔








