آج آئی ایم ایف کی رپورٹ نے عدلیہ کو پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ کہا ہے، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج آئی ایم ایف کی رپورٹ نے عدلیہ کو پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ کہا ہے۔ یہ رپورٹ جج صاحبان اور کورٹ سٹاف کی تنخواہوں اور مراعات میں بے انتہا اضافے کے بعد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیوٹن کے لیے خط پہنچایا
چیف جسٹس سے مطالبہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس پر بڑی جوڈیشل کانفرنس کریں اور ان کیمرہ اس المناک صورتحال پر غور کریں کیونکہ یہ ان کا اور چیف جسٹس صاحبان کا براہ راست اور بدترین Failure ہے۔ دراصل اصل چارج شیٹ چیف جسٹس صاحبان پر ہے!
فواد چودھری کا ٹوئٹر پیغام
آج IMF کی رپورٹ نے عدلیہ کو پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ کہا ہے، یہ رپورٹ جج صاحبان اور کورٹ سٹاف کی تنخواہوں اور مراعات میں بے انتہا اضافے کے بعد آج ہے، چیف جسٹس اس پر بڑی جوڈیشل کانفرنس کریں اور ان کیمرہ اس المناک صورتحال پر غور کریں کیونکہ یہ ان کا اور چیف جسٹس صاحبان کا براہ...
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 20, 2025








