فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی، دفتر خارجہ
دھماکے کے اثرات
بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مشن نور، عمران ریاض، احمد نورانی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، عادل راجہ نے اذان کیوں نہیں دی؟
امدادی کارروائیاں
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اب تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 10 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا
جائے وقوعہ کی صورتحال
ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کی نگرانی
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔








