الیکشن خلاف ورزی، طلال چودھری پر جرمانہ، اویس لغاری کو نوٹس
الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر طلال چودھری پر جرمانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی شرح میں 49 فیصد کمی ہوئی، پولیس کا دعویٰ
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا مراسلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چودھری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات: مظفرآباد کی مومنہ رانی نے ویمن وشو نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا
نوٹسز اور جرمانہ
مراسلہ میں کہا گیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی، جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کی منظوری دیدی
تحقیقات کے لئے کارروائی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بارہا کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر
اوئس لغاری پر نوٹس
دوسری طرف، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا
ہدایات کی خلاف ورزی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے، اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں راستے بند، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے
الیکشن کمیشن کا ردعمل
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
شفاف انتخابات کی یقین دہانی
الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا。








