کراچی، گلستان جوہر میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کا 25 ہزار کا مبینہ ای چالان موصول ہوگیا
کراچی میں مبینہ ای چالان کی کہانی
کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان موصول ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار ہنی سنگھ کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟
شہری کا موقف
شہری کا کہنا ہے کہ آواری ٹاور کے قریب جس وقت ای چالان ہوا، میری گاڑی گھر پر تھی۔ چالان پر دیے گئے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی گاڑی گھر کے باہر موجود رہی۔ شہری نے بطور ثبوت گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ فراہم کی ہے۔
ای چالان کی تفصیلات
ای چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی 12 نومبر کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر آواری ٹاور سگنل پر تھی۔ ڈبل کیبن گاڑی کو رنگین شیشے ہونے پر ای چالان 9 بجکر 45 منٹ پر جاری کیا گیا ہے۔








