بھارتی فضائیہ کا ’’ایکس‘‘ پر پیغام ، اہم اعلان کر دیا
بھارتی فضائیہ کی تحقیقات کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے جنگی طیارہ گرنے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں
تیجس جنگی طیارے کا حادثہ
تفصیلات کے مطابق دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ایئر فورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: قطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ
حادثے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔
An IAF Tejas aircraft met with an accident during an aerial display at Dubai Air Show, today. The pilot sustained fatal injuries in the accident.
IAF deeply regrets the loss of life and stands firmly with the bereaved family in this time of grief.
A court of inquiry is being...
— Indian Air Force (@IAF_MCC) November 21, 2025








