مجوزہ آئینی ترامیم: عمران خان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے سامنے فوری اپیل کی

عمران خان کی اقوام متحدہ میں اپیل
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ججوں اور وکلاء کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارگریٹ سیٹرتھویٹ کے پاس فوری اپیل دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
اپیل کے تفصیلات
ڈوٹی اسٹریٹ چیمبرز کے مطابق یہ فوری اپیل ایڈورڈ فٹزجیرالڈ کے سی، تاتیانا ایٹ ویل اور جینیفر رابنسن کی طرف سے دائر کی گئی، جنہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خاندان نے ان کی جانب سے اقوام متحدہ میں وکالت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین میں مجوزہ 26ویں ترمیم اور اس سے عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، اور پاکستان کے عوام بشمول عمران خان اور ان کے حامیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو لاحق سنگین خطرات سے متعلق تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب آپ پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے ہزاروں روپے کما سکتے ہیں، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، طریقہ جانیے
آئینی ترامیم کی منظوری کی کوشش
آئین میں مجوزہ ترامیم حکومت اس ہفتے منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ڈوٹی اسٹریٹ چیمبرز کا کردار
واضح رہے کہ ڈوٹی اسٹریٹ چیمبرز بیرسٹرز کا ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ مجموعہ ہے جس کا مقصد انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا اور قانون کے ذریعے انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کو فروغ دینا ہے۔