ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تراب حسین نے استعفیٰ دے دیا
ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیکٹا بورڈ آف گورنرز اجلاس میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تراب حسین نے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ احتساب عدالت کی ملزمان کو 342کے سوالنامے کے جواب جمع کروانے کی ہدایت
استعفیٰ کی وجوہات
ہم نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج نے بورڈ ممبر شپ سے ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفیٰ دیا، بھاری معاوضوں کی وجہ سے بورڈ اجلاس کم کیے گئے ہیں۔
بورڈ ممبران کی تشویش
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ ممبران ایجنڈے بارے آگاہ نہ کرنے اور بے قاعدگیوں پر نالاں ہیں، بروقت ورکنگ پیپرز نہ ملنے سے ممبران اجلاس میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتے۔








