فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وفاقی وزیرداخلہ کا افسوسناک واقعہ پر اظہار خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی
جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
دکھ کا اظہار اور ہمدردیاں
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ افسوسناک واقعے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔








