ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات، ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، امریکی صدر
وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر پر بھارت کا موقف بھی آگیا
صدر ٹرمپ کی مثبت رائے
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نو منتخب میئر کی مکمل معاونت کریں گے。
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کی وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات
امیدیں اور معاونت
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات بہترین انداز میں چلائیں گے اور وہ معاملات جتنا بہتر چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا، ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ شہریوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق خصوصی جرگہ میں شرکت کریں گے
گرفتاری کے حوالے سے گفتگو
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی سے عمران خان تک: قید کا جواز ؟
میئر ممدانی کی طرف سے شکریہ
میئر ظہران ممدانی نے بھی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر نیویارک کے لیے بہتر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشن نور
فنڈنگ کی پالیسی پر تنقید
ظہران ممدانی نے نام لیے بغیر امریکا کی اسرائیل کو دی جانے والی فنڈنگ کی پالیسی پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ان کے حامی اور ٹرمپ کے حامی اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے ممالک کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے۔
جنگ و امن کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر جنگ و امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ میں میری وجہ سے امن قائم ہے، میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں پاک بھارت امن ڈیل بھی شامل ہے۔








