سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ
سونے کے بھاؤ میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا حکومت کو مشورہ دیدیا
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کا اثر
مزید برآں، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 4065 ڈالر فی اونس ہے۔








