بلوچستان میں بھنگ کے کاشت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، ملوث زمینداروں کی فہرست تیارکر لی گئی
کوئٹہ میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی
قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی ایک بڑی کارروائی میں بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کے اپینڈکس کے آپریشن کردیئے گئے، تہلکہ خیز دعویٰ
ملزمان کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال
ایکسپریس نیوز کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ ملزمان کے نام باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ بھنگ کی کاشت میں ملوث افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، جس کے بعد ان کی سخت نگرانی اور قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
نوجوانوں کی تحفظ کے لیے اقدامات
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انتظامیہ مؤثر اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جرائم اور منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلاوقفہ جاری رہیں گی۔








