پنجاب میں سالانہ کروڑوں کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف
پنجاب میں بیوٹی کلینکس کی ٹیکس نادہندگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سالانہ کروڑوں کمانے والی بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
اجلاس میں فیصلے
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے ٹیموں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام ڈویژنل کمشنرز کو دسمبر تک سروے اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے تعلیمی اداروں میں کچرے کے تلف کرنے کے پرانے طریقوں پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
بیوٹی کلینکس کی مالی صورتحال
ترجمان کا کہنا ہے کہ بیوٹی کلینکس سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ سروے کے دوران بیوٹی کلینکس کی باقاعدہ رجسٹریشن اور ای آئی ایم سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اربابِِ اختیار کو نور جہاں کی بے کسی پر ترس آگیا، آہستہ آہستہ مزار کی تعمیر نو شروع ہوگئی، اب ریل گاڑیاں مقبرے کی چار دیواری سے ہو کر گزرتی ہیں
افسران کی تعیناتی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ
افسران کی قلت پر قابو پانے کیلئے مزید انفورسمنٹ افسران کو فیلڈ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ افسران و عملے کی کارکردگی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ بارے بھی خصوصی سیل کو توسیع دی جائے گی۔ ٹیکس ادائیگی میں تاخیر یا جمع نہ کروانے والے آپریٹرز کی بھی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔
قوانین میں ترامیم
پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قوانین میں ترامیم اور انتظامی سٹرکچر پر کام جاری ہے۔








